فلم ’نادانیاں‘ کا ٹریلر جاری

ممبئی: ابراہیم علی خان اور خوشی کپور کی رومانٹک ڈرامہ فلم ‘نادانیاں’ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

فلم نادانیاں کے ذریعہ سیف علی خان اور امریتا سنگھ کے بیٹے ابراہیم علی خان سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔ اس فلم میں سری دیوی اور بونی کپور کی بیٹی خوشی کپور بھی مرکزی کردار میں ہیں۔

فلم ‘نادانیاں’ کی کہانی جنوبی دہلی کی ایک خوبصورت لڑکی پیا (خوشی کپور)، جو اپنی پرفیکٹ لو اسٹوری لکھنا چاہتی ہے اور ایک متوسط ​​طبقے کا کامیاب شخص ارجن (ابراہیم علی خان)، جو ڈیبیٹ ٹیم کا کپتان بننے کا خواب دیکھتا ہے، کے اردگرد کھومتی ہے ۔ جب پیا ارجن کو ایک لین دین کے معاہدے میں شامل کرتی ہے تو ان کی دنیا آپس میں ٹکرا تی ہے۔

نیٹ فلکس نے فلم ‘نادانیاں’ کا ٹریلر جاری کر دیا ہے، جس میں ابراہیم اور خوشی کی کھٹی میٹھی محبت کی کہانی کی جھلک دیکھنے کو ملی۔ ان کی محبت کی کہانی کی ایک جھلک ٹریلر میں دیکھی گئی۔ فلم کا ٹریلر دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ بالی ووڈ کا ایک عام رومانس ہے، جس میں ایک لڑکا ایک لڑکی سے ملتا ہے، وہ محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں، الگ ہوجاتے ہیں اور آخر کار کلائمکس میں دوبارہ مل جاتے ہیں۔

فلم ‘نادانیاں’ میں مہیما چوہدری، سنیل شیٹی، دیا مرزا اور جگل ہنسراج سمیت جیسی متاثر کن معاون کاسٹ ہے۔ فلم کا پریمیئر 7 مارچ کو نیٹ فلکس پر ہوگا۔

سوشل میڈیا پر ٹریلر جاری کرتے ہوئے، میکرز نے لکھا، ایک نیا سمسٹر شروع ہوتا ہے اور محبت ان کا پہلا امتحان ہے… 7 مارچ کو صرف نیٹ فلکس پر ابراہیم علی خان اور خوشی کپور کی اداکاری والی نادانیاں دیکھیں۔ شونا گوتم کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو کرن جوہر، اپوروا مہتا اور سومن مشرا نے دھرماٹک انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے پروڈیوس کیا ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *