یوکرینی صدر آج کنگ چارلس-3 سے بھی ملاقات کرنے والے ہیں اور پھر بکنگھم پیلس کے پاس واقع 200 سال پرانی لینکسٹر ہاؤس میں ایک میٹنگ میں شامل ہوں گے۔ برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے ہفتہ کی شام کو یوکرینی صدر سے ملاقات کے بعد امریکی صدر ٹرمپ اور فرانسیسی صدر ایمونوئل میکرون سے بات کی۔ وزیر اعظم دفتر نے یہ اطلاع دی ہے۔
زیلنسکی جب 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر پہنچے تو برطانوی وزیر اعظم کے ساتھ گرمجوشی سے ملنے کا منظر دیکھا گیا۔ انہیں وہاں موجود بھیڑ نے پُرجوش طور سے استقبال کیا۔ اسٹارمر نے زیلنسکی سے کہا، “جیسا کہ آپ باہر کی سڑک پر لوگوں کی آوازیں سن سکتے ہیں، آپ کو پورے یونائیٹڈ کنگڈم کی حمایت حاصل ہے۔”