چکن اور انڈوں پر سوشیل میڈیا کی غلط فہمیاں:ہریش راو

حیدرآباد: تلنگانہ کے سابق وزیر ہریش راؤ نے الزام لگایا ہے کہ سوشل میڈیا چکن اور انڈوں کے بارے میں غلط فہمیاں پیدا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولٹری شعبہ میں سدی پیٹ ریاست میں دوسرے نمبر پر ہے۔چکن اور انڈوں میں اچھا پروٹین ہوتا ہے۔

ہریش راؤ نے سدی پیٹ کے ڈگری کالج میدان میں پولٹری فارمرس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مفت چکن اور انڈے میلے میں شرکت کی۔

انہوں نے کہاکہ عالمی تنظیم صحت کا کہنا ہے کہ اچھی طرح پکا ہوا چکن اور انڈے کھائے جا سکتے ہیں۔

ہریش راؤ نے برہمی کا اظہار کیا کہ حکومت کو پولٹری فارمرس کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *