آندھرا پردیش میں نیا موٹر وہیکل ایکٹ نافذ

حیدرآباد: آندھرا پردیش میں آج سے نیا موٹر وہیکل ایکٹ نافذکردیاگیا ہے، جس میں ٹریفک کے سخت ضابطے متعارف کروائے گئے ہیں۔ حکام نے متنبہ کیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا، سی سی ٹی وی نگرانی کے ذریعہ اس کے نفاذ کو مضبوط بنایا جائے گا۔

نئے ٹریفک قوانین کے مطابق خلاف ورزیوں پر جرمانے درج ذیل ہیں۔

ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانا: 1000 روپے جرمانہ، سیٹ بیلٹ کے بغیر کار چلانا: 1,000 روپئے جرمانہ، نشے میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے پکڑے جانے پر 10,000 جرمانہ اور ممکنہ لائسنس منسوخی، سگنل توڑنا یا غلط سمت میں گاڑی چلانا: 1,000 جرمانہ، درست لائسنس کے بغیر گاڑی چلانا: 5,000 جرمانہ، گاڑی ضبط کرنے کے امکان کے ساتھ، درست انشورنس کے بغیر ڈرائیونگ: پہلے جرم کے لیے 2,000 جرمانہ، دوسرے جرم کے لیے 4,000 جرمانہ، ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کا استعمال: پہلے جرم کے لیے 1,500 جرمانہ، دوسرے جرم کے لیے 10,000 جرمانہ،بائیک پر ٹرپل سواری: 1,000 روپے جرمانہ، گاڑیوں کی دوڑ میں شامل ہونا: پہلے جرم کے لیے 5,000 جرمانہ، دوسرے جرم کے لیے 10,000روپئے جرمانہ، بغیر وردی والے آٹو ڈرائیور: پہلے جرم کے لیے 150 جرمانہ، دوسرے جرم کے لیے 300روپئے جرمانہ۔حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعہ نظر رکھی جائے گی۔

اور اس کے مطابق جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ حکام نے گاڑی استعمال کرنے والوں پر زور دیا ہے کہ وہ سڑک کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے نئے ضوابط پر عمل کریں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *