
بانکا: بہار میں ضلع بانکا کے باراہاٹ تھانہ علاقہ میں ہفتہ کی صبح ٹرک کی زد میں آکر ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ بھیڑا موڈ کے قریب ٹرک کی زد میں آکر بائک پر سوار ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔
متوفی کی شناخت بانکا تھانہ علاقہ کے سعد پور گاؤں کے رہنے والے سنیل یادو (35) کے طور پر ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ کے بعد ٹرک ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔