ماہ رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا

حیدر آباد: مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن نے اعلان کیا ہے کہ ماہ رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔ اتوار 2 مارچ  کو پہلا روزہ ہوگا۔ آج ماہ رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، کل بروز ہفتہ یکم مارچ کو 30 شعبان المعظم رہے گی اور بروز اتوار 2 مارچ 2025 یکم رمضان المبارک ہوگی ۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رو رویت ہلال ماه رمضان المبارک 1446 زیر نگرانی حضرت مولانا سید حسن ابراهیم حسینی قادری سجاد پاشاه محمد صدر مجلس علماء دکن آج بعد نماز مغرب حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا۔

 چاند نظر آنے کی اطلاع نہیں ملی ہے، لہذا تحت احکام شرعیہ صدر مجلس علماء دکن مرکزی رویت ہلال کمیٹی اعلان کرتی ہے کہ 2 مارچ بروز اتوار یکم رمضان المبارک ہوگی۔ ہوگی ۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *