یوگی کے مخالف اردو ریمارکس پر مانو کے طلبہ کا احتجاج (ویڈیو)

حیدرآباد(پریس نوٹ) چیف منسٹر یوپی یوگی آدتیہ ناتھ کے مخالف اردو ریمارکس کے خلاف منگل کے روز مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (مانو) کے طلبہ نے شدید احتجاج کیا۔ یوپی اسمبلی میں یوگی آدتیہ ناتھ نے اردو کے خلاف جو تبصرہ کیا تھا، وہ ان کے اردو کے تئیں تعصب کی عکاسی ہے۔

طلبہ نے یوگی کے تبصروں کی شدید مذمت کی۔ احتجاجیوں سے خطاب کرتے ہوئے مانو کے ریسرچ، اسکالر طلحہ منان نے کہاکہ یوگی آدتیہ ناتھ کے اردو مخالف ریمارکس کو نظر انداز نہیں کیاجانا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اردو، ہندوستان کی لسانی وثقافت کا اٹوٹ حصہ ہے مگر اردو، ہندوستانی مسلمانوں کی زبان اس لئے ہوگئی کیونکہ اس زبان میں وسیع تر مذہبی ومکرمی ادب کی وجہ سے ایک خاص زبان رکھتی ہے۔

یوگی کے ریمارکس صرف زبان کے بارے میں نہیں ہیں بلکہ وہ مسلمانوں کی فکری، سیاسی اور ثقافتی وراثت کو نشانہ بناتے ہیں جو اردو میں گہرائی کے ساتھ سرایت کرچکی ہے۔

مانو یونین کے سبکدوش ہونے والے صدر متین اشرف نے اردو کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ اردو، مہاتما گاندھی، پریم چند، چکبست اور دیگر کئی عظیم رہنماؤں اور قائدین کی زبان بھی ہے۔ اردو زبان کا ملک کی تحریک آزادی میں کلیدی رول رہا ہے۔

یوگی کے یہ ریمارکس نہ صرف وراثت کو مجروح کیا اُن کی توہین بھی کرتے ہیں۔ یوگی نے اپنے ان ریمارک سے ایک مقامی زبان کے خلاف نفرت کا بھی اظہار کیا۔ احتجاجی طلبہ نے مانو کے اساتذہ اور اسٹاف پر زوردیا کہ وہ اس طرح کے بیانات کے خلاف صداء احتجاج بلند کریں کیونکہ مانو واحد یونیورسٹی ہے جو اردو زبان کے لئے وقف ہے۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *