رمضان المبارک کے پیش نظر ضلعی اعلی حکام کا اجلاس طلب کریں  – صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پرنظام آباد مجلس قائدین کی ضلع کلکٹر سے نمائندگی 

رمضان المبارک کے پیش نظر ضلعی اعلی حکام کا اجلاس کریں

صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پرنظام آباد مجلس قائدین کی ضلع کلکٹر سے نمائندگی

نظام آباد. 24/ فروری (اردو لیکس) صدر مجلس و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر ٹاون مجلس قائدین نے ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو سے ملاقات کی اور انھیں ایک تحریری میمورنڈم پیش کیا. اس ملاقات کے ذریعے ٹاون مجلس قائدین نے ضلع کلکٹر کو بتایا ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی ماہ رمضان المبارک کے پیش نظر ضلع انتظامیہ کی جانب سے ضلع اعلیٰ عہدیداروں کا ایک اجلاس طلب کیا جائے. نظام آباد اور اسکے اطراف و اکناف منڈلس واری سطح پر جہاں جہاں بھی مسلم اکثریت پائی جاتی ہے مقامی اعلی حکام کا اجلاس طلب کیا جائے. مجلس قائدین نے ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو کو بتایا ہے کہ شہر کے مسلم علاقوں میں ماہ رمضان المبارک کے دوران کافی عوامی و تجارتی سرگرمیاں جاری رہتی ہے. ٹریفک کی بحالی. پولس انتظامات بالخصوص شہر و منڈلس اور تعلقہ جات کے تمام مسلم علاقوں اور مساجدوں کے قریب و جوار بہتر صاف صفائی کے نظم کی برقراری. بلا وقفہ برقی و پینے کے پانی کی سربراہی کو یقینی بنایا جائے. ٹاون صدر شکیل احمد فاضل نے کہا کہ حالیہ دنوں میں بالکنڈہ منڈل کے ویلپور ولیج میں شرپسند عناصر کی جانب سے پرامن ماحول کو بگاڑنے کی کوشش کی گئی تھی. ایسے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے محکمہ پولیس و ضلع انتظامیہ کی جانب سے پختہ ضیانتی انتظامات کیے جائیں. مجلسی قائدین کی نمائندگی پر ضلع کلکٹر نظام آباد راجیو گاندھی ہنمنتو نے ہر سال کی طرح اس سال بھی ماہ رمضان المبارک کے دوران عوام الناس بالخصوص روزہ داروں کیلئے بہتر اقدامات کرنے کا تیقن دیا ہے. اس موقع پر ٹاون صدر شکیل احمد فاضل. ضلع صدر محمد فیاض الدین. سابقہ کارپوریٹرس. اعجاز حسین. محمد نصیر الدین. عبدالعلی باغبان. افسر بیگ. ارشد پاشاہ کے علاوہ خلیل احمد. امر فاروق .سید لطیف و دیگر موجود تھے.

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *