مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سید ہاشم صفی الدین کے جسد خاکی کی تدفین کی تقریب ان کی قبر کی جانب، شہرک دیر قانون النہر میں شروع ہو گئی ہے
تفصیلات کے مطابق، سید کے جسد خاکی کو حسینیہ دیر قانون سے شہید کی آرام گاہ کی طرف لے جایا جا رہا ہے۔
شہید ہاشم صفی الدین کا جسد خاکی بڑی تعداد میں سوگواروں کے ہمراہ دیر قانون کی گلیوں سے گزرتے ہوئے ان کی قبر کی جانب لے جایا جا رہا ہے۔
شہید سید ہاشم صفی الدین کی تشییع جنازے میں لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔
شہید ہاشم صفی الدین کی تشییع جنازہ میں “لبیک یا نصراللہ” کی گونج
تشییع جنازے میں شریک عوام نے حزب اللہ، لبنان، عراق کے جھنڈے اور شہیدان سید حسن نصراللہ اور سید ہاشم صفی الدین کی تصاویر اٹھا رکھی ہیں۔
اپڈیٹ جاری ہے۔۔۔