مہر نیوز کے مطابق، ایرانی فوج کی ذوالفقار (2025) مشقوں کے دوران MiG-29 لڑاکا طیاروں نے جارحانہ کارروائی کے دوران اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
مشق کے آپریشنل مرحلے میں فضائیہ کے F4 اسٹریٹجک لڑاکا طیارے مختلف اڈوں سے اڑان بھرتے ہوئے ائیر فیولنگ کے ساتھ پہلے سے طے شدہ اہداف کو کامیابی سے تباہ کرنے میں کامیاب رہے۔
یہ مشقیں مکران کے ساحل اور بحیرہ عمان سمیت بحر ہند کے شمالی علاقوں میں وسیع پیمانے پر انجام پا رہی ہیں۔