
ناظم عمومی جمعیت العلماء تلنگانہ و آندھراپردیش حافظ پیر خلیق احمد صابر کی آمد۔۔ مفتی محمد جلال الدین صاحب قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیت العلماء کھمم حافظ محمد جواد احمد امام و خطیب مسجد زین العابدین مرکز کھمم نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کے بتاریخ 23 فروری بروز اتوار بعد نماز مغرب احاطہ مدرسہ اسلامیہ دارالعلوم کھمم میں جمعیت العلماء کا استحکام و جدید ممبر سازی کے عنوان پر متحدہ کھمم ضلع کا اجلاس منعقد کیا جارہاہے اجلاس کی صدارت مولانا محمد سعید احمد صاحب قاسمی صدر جمعیت العلماء ضلع کھمم فرمائیں گے مہمان خصوصی کی حیثیت سے قائد جمعیت العلماء حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب ناظم عمومی جمعیت العلماء تلنگانہ و آندھراپردیش شرکت فرماکر موجودہ حالات میں اپنے طویل تجربات کی روشنی میں خصوصی گفتگو فرمائیں گے اور جمعیت العلماء کے استحکام اور جدید ممبر سازی کے سلسلہ میں مشاورت ھوگی مفتی محمد جلال الدین صاحب قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیت العلماء ضلع کھمم نے تمام ارکان عاملہ و ارکان منتظمہ جمعیت العلماء ضلع کھمم و بھدرادری کتہ گوڑم سے مخلصانہ اپیل کی ہے کہ اس اھم اجلاس میں شرکت کو یقینی بنائیں اور جمعیت العلماء کے استحکام میں معاونت فرمائیں