دراصل ٹرمپ ان سبھی افسروں کو ہٹا رہے ہیں جو فوج میں تنوع اور مساوات کی حمایت کر رہے ہیں۔ چیئرمین کے طور پر خدمات دینے والے دوسرے سیاہ فام جنرل براؤن کو ہٹائے جانے سے پنٹاگون میں جہاں ہنگامہ مچ گیا ہے وہیں ملک میں بھی اس فیصلے کے خلاف احتجاج ہو سکتا ہے۔ اس عہدہ پر رہتے ہوئے جنرل براؤن نے 16 مہینے یوکرین میں جنگ اور مشرق وسطیٰ میں چل رہی لڑائی میں گزارے۔
اپنے فیصلے کے سلسلے میں آگاہ کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ہم فضائیہ کے لیفٹیننٹ جنرل ڈین ‘راجن’ کین کو اگلے چیئرمین کے طور پر نامزد کر رہے ہیں۔ کین ایک کیریئر ایف-16 پائلٹ ہیں، جنہوں نے ایکٹیو ڈیوٹی اور نیشنل گارڈ میں کام کیا ہے اور حال ہی میں سی آئی اے میں فوجی معاملوں کے ایسو سی ایٹ ڈائریکٹر کے طور پر اپنی خدمات انجام دی تھیں۔