حزب اللہ اپنے شہید قائد کی تشییع جنازہ کا شاندار اور پرشکوہ اہتمام کرے گی

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق، لبنان کی حزب اللہ اپنے سابق رہنما حسن نصراللہ کی اسرائیلی فضائی حملے میں شہادت کے تقریباً پانچ ماہ بعد اتوار کو نہایت شاندار اور پرشکوہ اہتمام کے ساتھ الوداع کہے گی جس کا مقصد سیاسی طاقت کو ظاہر کرنا ہے۔

سید حسن نصراللہ 27 ستمبر کو جنوبی بیروت میں اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوگئے۔

انہوں نے اسرائیل کے ساتھ کئی دہائیوں کی جنگ کے دوران اسلامی مزاحمت کی قیادت کی اور خطے کی سب سے نمایاں عرب شخصیت کے طور پر شہرت پائی۔

اس الوداعی تقریب میں سید ہاشم صفی الدین کو بھی خراج عقیدت پیش کیا جائے گا، جنہوں نے سید مقاومت کی شہادت کے بعد حزب اللہ کی قیادت سنبھالی،تاہم وہ بھی اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہوگئے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *