7 ماہ کی بچی کے ساتھ درندگی۔ مجرم کو پھانسی کی سزا

نئی دہلی: کولکتہ کی ایک خصوصی عدالت نے 7 ماہ کی بچی کے ساتھ عصمت ریزی اور قتل کی کوشش جیسی وحشیانہ اور غیر انسانی حرکت کے مجرم کو سزائے موت سنائی۔

 

بینک شال میں پوکسوعدالت نے پیر کو شہر کے برٹولا علاقے سے ایک لڑکی کے اغوا، عصمت ریزی اور قتل کی کوشش کے معاملے میں ملزم کو اس کی گرفتاری کے 75 دن کے اندر مجرم قرار دیا۔ اس کے بعد منگل کو سزا کا اعلان کیا گیا۔راجیو گھوش جس نے گزشتہ سال 30 نومبر کو جرم کیا تھا، اس کو 5 دسمبر کی صبح جھارگرام ضلع کے گوپی بلو پور علاقے میں واقع اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔

 

وہ وہاں سے بھاگنے کی کوشش کر رہا تھا۔ پولیس نے اس معاملے میں پہلی چارج شیٹ 30 دسمبر کو داخل کی تھی۔ چند دنوں بعد ضمنی چارج شیٹ داخل کی گئی تھی۔ 7 جنوری کو شروع ہونے والی سماعت کے عمل کو مکمل ہونے میں صرف 40 دن لگے۔ گزشتہ چھ ماہ میں مغربی بنگال کی عدالتوں کی طرف سے سنائی جانے والی یہ ساتویں سزائے موت ہے۔

 

نابالغوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے جرم میں پوکسو ایکٹ کے تحت یہ چھٹی موت کی سزا ہے۔

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *