مہر نیوز کے مطابق، 250 سے زائد بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) نے صیہونی حکومت کو جنگی ہتھیاروں کی منتقلی روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک پٹیشن پر دستخط کردئے ہیں۔
ان بین الاقوامی اداروں کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم F-35 طیارے تیار کرنے والی حکومتوں سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی منتقلی کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کی نزاکت اس بات کی متقاضی ہے کہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات روک دی جائیں۔
یہ بیان ایسے موقع پر جاری کیا گیا ہے کہ جب حال ہی میں امریکی حکومت نے 1800 MK84 ٹن بموں کی کھیپ مقبوضہ علاقوں میں پہنچا دی ہے۔