سید حسن نصراللہ کی تشییع کے مقامات کے قریب نہ جائیں، لبنان میں امریکی سفارت خانے کا انتباہ

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، بیروت میں امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ لبنان کی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی تدفین کے دن بئر حسن کے علاقے اور بیروت ہوائی اڈے پر جانے سے گریز کریں۔ 

بیروت میں امریکی سفارت خانے کے بیان میں 23 فروری کو بڑے اجتماعات کے قریب جانے سے گریز کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

 یہ اس حقیقت کے باوجود ہے کہ اس سے قبل لبنانی چینل “MTV” نے اعلان کیا تھا کہ حزب اللہ کے سابق سیکرٹری جنرل شہید سید حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ کے دوران بیروت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پروازیں معطل کر دی جائیں گی۔ 

 لبنان کی حزب اللہ غاصب صیہونی حکومت کی دھمکیوں اور جارحیت کی پرواہ کئے بغیر آئندہ اتوار (23 فروری) کو شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ ادا کرے گی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *