عرب لیگ کا سربراہی اجلاس ملتوی کر دیا گیا!

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مصر کی وزارت خارجہ نے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے قاہرہ میں عرب لیگ کے سربراہان کے ہنگامی اجلاس کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عرب لیگ کا اجلاس 27 فروری کو منعقد ہونا تھا، جسے 4 مارچ  تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ 

یہ اجلاس مسئلہ فلسطین سے متعلق امور اور غزہ اور مغربی کنارے میں صیہونی جارحیت کا مقابلہ کرنے کےمقصد سے سفارتی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے منعقد کیا جائے گا۔

 اس بیان میں کہا گیا ہے کہ بعض موضوعات پر عدم ہمآہنگی کے باعث اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *