16 سالہ لڑکے کے ہاتھوں رشتہ دار کا قتل۔حیدرآباد میں واردات

حیدرآباد: شہر  کے مضافاتی علاقے میڑچل منڈل کے کِشٹا پور گاؤں میں ایک خوفناک واقعہ پیش آیا جہاں 16 سالہ لڑکے نے اپنے قریبی رشتے دار کا چاقو سے حملہ کرکے بے دردی سے قتل کر دیا۔

 

مقتول کی شناخت وینکٹا رمنا کے طور پغ ہوئی ہے۔حملہ آور لڑکے نے چاقو سے گلا کاٹ کر اپنے رشتہ دار کو قتل کر دیا اور مقام واقعہ سے فرار ہو گیا۔

 

پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ قتل کی وجہہ آپسی جھگڑے اور ہراسانی بتائی جارہی ہے۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

 

 

 

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *