ایران کے خلاف گروپ سیون کے الزامات بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ ہیں، وزارت خارجہ

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ملک کے خلاف جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ کے حالیہ دعووں کو بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے یکسر مسترد کر دیا۔

انہوں نے ایران پر خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کے مغربی الزام کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ جی سیون خاص طور پر امریکہ، کینیڈا اور یورپی ممالک نے نہایت بےشرمی سے فاشسٹ صیہونی رژیم کی مالی اور سیاسی مدد کی ہے۔

 انہوں نے زور دیا کہ خطے کی سلامتی اور استحکام کے لئے غیر علاقائی ممالک کی مداخلت اور جارحانہ پالیسیوں کا خاتمہ ضروری ہے۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران  بین الاقوامی قوانین اور معیارات کے مطابق اپنے دفاعی نظام کو آگے بڑھا رہا ہے جب کہ خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے والی غاصب رژیم کو عسکری مدد فراہم کی جارہی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران اپنے دفاعی نظام پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کرے گا اور دنیا کو نسل پرست صیہونی رژیم کے جرائم کے خلاف فیصلہ کن اقدام کرنا ہوگا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *