امریکی وزیرخارجہ تل ابیب پہنچ گئے

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو مغربی ایشیا کے دورے کے پہلے مرحلے میں تل ابیب پہنچ گئے ہیں۔

اپنے دورے کے دوران امریکی وزیرخارجہ خطے کے رہنماؤں کے ساتھ حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے اور دیگر موضوعات پر گفتگو کریں گے۔

امریکی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ روبیو 13 سے 18 فروری تک مغربی ایشیا اور یورپ کے دورے کے سلسلے میں جرمنی، مقبوضہ فلسطین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *