جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے 3 سرکاری ملازمین کو برخاست کرنے کا دیا حکم

مبینہ طور پر ملک مخالف سرگرمیوں میں شامل ملازمین پر اپنی کارروائی جاری رکھتے ہوئے جموں و کشمیر انتظامیہ نے دہشت گردی سے متعلق معاملوں سے جڑے تین سرکاری ملازمین کی خدمات ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

<div class="paragraphs"><p>لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، تصویر یو این آئی</p></div><div class="paragraphs"><p>لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، تصویر یو این آئی</p></div>

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، تصویر یو این آئی

user

جموں و کشمیر سے دہشت گردی ختم کرنے کے لیے کئی سطح پر کارروائی چل رہی ہے۔ اس معاملے میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا بھی انتہائی فعال دکھائی دے رہے ہیں۔ جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے حال ہی میں 3 سرکاری ملازمین کو برخاست کرنے کا حکم دیا ہے۔ ان میں پولیس کانسٹیبل فردوس احمد بھٹ، استاد محمد اشرف بھٹ اور محکمہ جنگلات کے اردلی نثار احمد خان شامل ہیں۔ تینوں ہی اس وقت دہشت گردی سے متعلق الگ الگ معاملوں میں قید و بند کی صعوبت برداشت کر رہے ہیں۔

مبینہ طور پر ہندوستان مخالف سرگرمیوں میں شامل ملازمین پر اپنی کارروائی جاری رکھتے ہوئے جموں و کشمیر انتظامیہ نے دہشت گردی سے متعلق معاملوں سے جڑے ان تینوں ملازمین کی خدمات ختم کرنے کا یہ قدم اٹھایا ہے۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ جن تین ملازمین پر ایل جی نے کارروائی کی ہے، وہ سبھی جموں و کشمیر کی سیکورٹی کے لیے مضر سرگرمیوں میں مبینہ شرکت کے لیے جیلوں میں بند ہیں۔

انتظامیہ نے برخاستگی کو انجام دینے کے لیے ہندوستانی آئین کے آرٹیکل 311(2)(C) کو نافذ ککیا ہے، جو قومی سیکورٹی کے ایشوز سے جڑے معاملوں میں سرکاری ملازمین کو بغیر جانچ کے برخاست کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ پولیس کانسٹیبل فردوس احمد بھٹ کو مبینہ طور پر علاقے میں فعال دہشت گرد گروپوں کے ساتھ مبینہ روابط کے سبب گرفتار کیا گیا تھا۔ سیکورٹی ایجنسیوں کا دعویٰ ہے کہ فردوس احمد نے دہشت گرد تنظیموں کو ساز و سامان اور دوسری مدد دی۔

محمد اشرف بھٹ، جو ایک ٹیچر ہیں، ان پر طلبا کو کٹر پسند بنانے اور ممنوعہ تنظیموں کے ساتھ تعلقات بنائے رکھنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ محکمہ جنگلات کے نثار احمد خان مبینہ طور پر کشمیر کے جنگلی علاقوں میں دہشت گردوں کی آمد و رفت کو سہولت آمیز بنانے میں شامل تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *