نئی دہلی: سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ دہلی میٹرو کے ایک اسٹیشن پر ایگزٹ گیٹ پھلانگ کر باہر نکل رہے ہیں۔ تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ یہ واقعہ 13 فروری 2025 کو رات 11 بجکر 22 منٹ پر جامع مسجد میٹرو اسٹیشن پر پیش آیا۔
دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) کے مطابق، اس رات شبِ برات کی وجہ سے میٹرو اسٹیشن پر غیر معمولی بھیڑ تھی۔ اسی دوران تقریباً 11:22 پر دو ٹرینیں ایک ساتھ پہنچ گئیں، جس کے سبب ایگزٹ گیٹ پر مسافروں کا دباؤ بڑھ گیا۔ رش کی وجہ سے خودکار ایگزٹ گیٹ نے کام کرنا بند کر دیا، جس پر مسافروں کو متبادل راستے سے نکلنے کی اجازت دی گئی۔