رمضان کا چاند آنے کے امکانات۔ سعودی ماہر فلکیات کا بیان

ریاض ۔ کے این واصف

سبق ویب سائٹ کے مطابق 28 فروری کو رمضان کا چاند 28 فروری کو نظر آنے پر ماہرین فلکیات کا کوئی قطعی بیان جاری نہیں ہواہے۔ بتایا گیا رمضان کےچاند کا مشاہدہ مغربی ایشیا، بیشتر افریقہ اور جنوبی یورپ میں دوربین کے ذریعے ممکن ہوگا جبکہ شمالی اور جنوبی امریکہ کے وسیع علاقوں میں برہنہ آنکھ سے دیکھا جا سکے گا۔

 

اسلامی دنیا میں جمعہ کے دن چاند دیکھنے کا امکان موجود ہے اور چاند، سورج غروب ہونے سے پہلے پیدا ہوگا اور سورج غروب ہونے کے بعد ڈوب جائے گا لہٰذا ایسے حالات میں عموماً اسلامی ممالک اگلے دن رمضان کے آغاز کا اعلان کرتے ہیں۔اس بنیاد پر توقع کی جا رہی ہے کہ زیادہ تر اسلامی ممالک رمضان المبارک کا آغاز ہفتہ یکم مارچ 2025 کو کریں گے۔

 

ماہر فلکیات انجینئرمحمد شوکت عودہ نے کہا ہے کہ فلکی حساب کے اعتبار سے یکم مارچ کو پہلا روزہ ہوگاجبکہ رمضان المبارک 29 دن ہوگا اور 29 مارچ کو آخری روزہ ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ یہ اندازے فلکی حساب سے ہیں جبکہ یکم رمضان کا باقاعدہ اعلان اور اس کے اختتام کی اطلاع سپریم کورٹ کے دائرہ اختیار میں ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *