مرزا پور-پریاگ راج ہائی وے پر بھیانک حادثہ، بس اور بولیرو میں ٹکر، 10 افراد جاں بحق، 19 زخمی

پولیس کے مطابق، مرنے والے تمام افراد چھتیس گڑھ کے کوربا ضلع سے آئے تھے اور پریاگ راج کے مقدس سنگم میں اشنان کرنے کے بعد بولیرو میں واپس جا رہے تھے۔ حادثہ رات تقریباً 2 بجے اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار بولیرو مخالف سمت سے آ رہی بس سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ بولیرو کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور گاڑی پچک کر رہ گئی۔

حادثے کے بعد موقع پر افراتفری مچ گئی۔ مقامی لوگوں اور راہگیروں نے فوراً پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس کے موقع پر پہنچنے کے بعد راحت اور بچاؤ کا کام شروع کیا گیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ شدید زخمی افراد کو ضلع اسپتال بھیجا گیا۔ جاں بحق ہونے والے یاتریوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *