مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ کے شمال میں ایک واقعے کے دوران 51ویں گولانی بریگیڈ کے دو اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
صہیونی ریڈیو نے دعویٰ کیا ہے کہ تیز ہوا کے باعث ایک لفٹ فوجیوں کے خیمے پر گر گئی، جس کے نتیجے میں 2 فوجی ہلاک اور 8 افراد زخمی ہوئے۔
صہیونی میڈیا ذرائع نے بتایا کہ فوج اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے، تاہم ظاہر ہوتا ہے کہ موسم کی خراب صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاری کا فقدان ہے۔
اس سے قبل صیہونی رژیم کے انسٹی ٹیوٹ فار انٹرنل سکیورٹی اسٹڈیز نے اعداد و شمار جاری کئے تھے کہ 7 اکتوبر 2023 “طوفان الاقصی” سے اب تک صیہونی ہلاکتوں کی 1,845 تھی جن میں 841 فوجی شامل تھے جب کہ 23,955 زخمی ہوئے تھے۔