وزارت دفاع مشرقی کمان کے چیف رلیشنز افسر وِنگ کمانڈر ہمانشو تیواری نے بتایا کہ فورٹ ولیم کا نام بدل کر وجئے دُرگ کر دیا گیا ہے اور کچنر ہاؤس کا نام بدل کر مانکشا ہاؤ کیا گیا ہے۔
![<div class="paragraphs"><p>فورٹ ولیم، تصویر سوشل میڈیا</p></div>](https://media.assettype.com/qaumiawaz%2F2025-02-06%2Fxsqe88ay%2FFort-William.jpg?rect=0%2C0%2C316%2C178&auto=format%2Ccompress&fmt=webp)
![<div class="paragraphs"><p>فورٹ ولیم، تصویر سوشل میڈیا</p></div>](https://media.assettype.com/qaumiawaz%2F2025-02-06%2Fxsqe88ay%2FFort-William.jpg?rect=0%2C0%2C316%2C178&auto=format%2Ccompress&fmt=webp&w=1200)
فورٹ ولیم، تصویر سوشل میڈیا
مغربی بنگال کے کولکاتا میں موجود ہندوستانی فوج کی مشرقی کمان کے ہیڈکوارٹر کا نام بدل گیا ہے۔ اب اسے ’فورٹ ولیم‘ کی جگہ ’وجئے دُرگ‘ کہا جائے گا۔ صرف اس ہیڈکوارٹر کا ہی نام تبدیل نہیں ہوا ہے، بلکہ فورٹ ولیم کے اندر موجود کچھ دیگر تاریخی ڈھانچوں کے نام بھی تبدیل کر دیے گئے ہیں۔ ناموں میں ہوئی ان تبدیلیوں کی تصدیق وزارت دفاع مشرقی کمان کے چیف رلیشنز افسر وِنگ کمانڈر ہمانشو تیواری نے کی ہے۔
ہمانشو تیواری نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ فورٹ ولیم کا نام بدل کر وجئے دُرگ کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کچنر ہاؤس کا نام بدل کر مانکشا ہاؤس کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ساؤتھ گیٹ، جسے پہلے سینٹ جارج گیٹ کہا جاتا تھا، اس کا نام تبدیل کر شیواجی گیٹ رکھا گیا ہے۔ فورٹ ولیم یعنی وجئے دُرگ کی بات کی جائے تو اس کا احاطہ 177 ایکڑ میں پھیلا ہوا ہے۔ یہ 1757 میں سراج الدولہ کی فوج کے ذریعہ تباہ کیے گئے اصل قلعہ والی جگہ ہے۔
تاریخ کے مطابق برطانوی حکومت نے 1758 میں اس نئے قلعہ کی تعمیر شروع کی اور اس کا پہلا مرحلہ 1781 میں مکمل ہوا۔ ایک افسر نے بتایا کہ پرانے قلعہ کی شکست سے سبق لیتے ہوئے انگریزوں نے اس نئے قلعہ کو مزید مضبوط سیکورٹی ترکیبوں کے ساتھ بنایا۔ اسے 8 دروازوں کے ساتھ ’آکٹونل‘ یعنی 8 زاویوں پر مشتمل ڈیزائن کیا گیا تھا، جس میں چاروں طرف کھائی بنائی گئی تھی۔ ان میں سے 3 دروازے ہگلی ندی کی طرف تھے، جبکہ دیگر کھلے میدان کی جانب تھے۔ اُس وقت اسے گلیسس کہا جاتا تھا اور آج اسے کولکاتا میدان کے نام سے جانا جاتا ہے۔
کچنر ہاؤس، جس کا نام تبدیل کر مانکشا ہاؤس کر دیا گیا، 1771 میں یہ فورٹ اسالٹ کمپنی کے بلاک ہاؤس کی شکل میں بنایا گیا تھا۔ بعد میں 1784 میں اسے برٹش انڈین فوج کے کمانڈر اِن چیف کی رہائش میں بدل دیا گیا۔ اس کا نام برٹش فیلڈ مارشل ہوراشیو ہابرٹ کچنر کے نام پر رکھا گیا تھا جو 1902 سے 1910 تک یہاں رہے تھے۔ اب اس کا نام فیلڈ مارشل سیم مانکشا کے نام پر رکھا گیا ہے، جنھوں نے 1971 کی ہند-پاک جنگ میں ہندوستانی فوج کی قیادت کی تھی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔