پرنس رحیم الحسینی آغا خان پنجم اسماعیلی کمیونٹی کے 50ویں موروثی روحانی پیشوا نامزد

شہزادہ رحیم الحسینی آغا خان پنجم کو آج شیعہ اسماعیلی کمیونٹی کا 50واں موروثی امام (روحانی پیشوا) نامزد کیا گیا۔ یہ اعلان ان کے والد شہزادہ کریم الحسینی آغا خان چہارم کی وصیت کھولنے کے بعد کیا گیا، جو گزشتہ روز لزبن، پرتگال میں 88 سال کی عمر میں وفات پا گئے۔

 

دیوان آف اسماعیلی امانت کی جانب سے جاری کردہ ایک صحافتی بیان میں کہا گیا کہ شہزادہ رحیم آغا خان پنجم  کا سلسلہ نسب حضرت بی بی فاطمہ الزہرا اور حضرت علی کرم اللہ وجہہ تک پہنچتا ہے، جو چوتھے خلیفہ راشد اور پہلے شیعہ امام تھے۔

 

اسماعیلی مسلمان 1,400 سال سے ایک زندہ، موروثی امام کی قیادت میں رہے ہیں۔ دنیا بھر میں تقریباً 12 سے 15 ملین اسماعیلی موجود ہیں، جو 35 سے زائد ممالک میں آباد ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *