مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یہ دھماکہ شمالی شام میں حلب گورنری کے شمال مشرق میں منبج شہر میں ہوا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق دھماکا بہت زوردار تھا، اس واقعے کے بعد شامی شہری دفاع کی ایمبولینسیں اور گاڑیاں جائے حادثہ پر امدادی سامان پہنچانے کے لیے روانہ ہوئیں۔
ابھی تک کسی گروپ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور شامی حکام نے ابھی تک اس بمباری کے حوالے سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔