الجولانی کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، شام پر حاکم تکفیری دہشت گرد تنظیم تحریر الشام کے سربراہ الجولانی نے ریاض میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق محمد بن سلمان اور الجولانی نے شام کی صورتحال اور شام پر عائد پابندیاں ہٹانے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

یاد رہے کہ چند ہفتے قبل سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے دمشق میں الجولانی سے ملاقات کی تھی اور شام پر عائد پابندیاں ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

سعودی عرب کے بعد الجولانی ترکی کا دورہ کریں گے جہاں ان کی ترک صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات متوقع ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *