مہر نیوز کی رپورٹ کے مطابق،شام پر قابض جولانی رژیم اپنا تکفیری رنگ دکھانے لگی ہے۔ اس رژیم نے امریکی صیہونی ایجنڈے کو آگے بڑھاتے ہوئے ایک طرف ملک میں میڈیا پر سنسرشپ لگا دی ہے جب کہ دوسری طرف شہریوں خاص طور پر علویوں کا بے دریغ قتل عام کر رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق شام کے علوی فرقے اور بعض دیگر قبائل کے خلاف نامعلوم مسلح افراد کے حملے جاری ہیں، جس کی وجہ سے صرف 2025 کے آغاز سے شام کے مختلف علاقوں میں 228 افراد کو قتل کیا گیا ہے۔
جولانی رژیم کا داعش کے طرز پر ملک کے عوام کا خون بہانا اور میڈیا بلیک اوٹ امریکی صیہونی ایجنڈے کا پتہ دیتا ہے جب کہ ملک پر ترکی، امریکہ اور اسرائیل کی جاری ناجائز قبضہ گیری مہم پر الجولانی اور تحریر الشام کو سانپ سونگھ گیا ہے۔