ایرانی سائنسدانوں کا ایک اور کارنامہ، کینسر کی تشخیص کا جدید ریڈیو فارماسیوٹیکل تیار کر لیا

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے وابستہ ادارے “اپرین سما فارمڈ” نے ٹیکنیٹیم نامی موثر مادہ تیار کرکے ایران کو کینسر کی تشخیص کی جدید ٹیکنالوجی کا حامل دوسرا ملک بنا دیا ہے۔ 

تشخیصی ریڈیو فارماسیوٹیکل۔ Tilmanocept کے نام سے جانی جانے والی اس پروڈکٹ کو کینسر کی تشخیص اور علاج کے شعبے میں ایک بڑا قدم سمجھا جاتا ہے اور یہ کینسر کی تشخیص کے اخراجات کو کم کرنے میں ایک بڑی تبدیلی پیدا کر سکتی ہے۔ 

کینسر کے پھیلاؤ کے اہم راستوں میں سے ایک غدودی نظام کے ذریعے کینسر کے خلیوں کی منتقلی ہے۔ جس کے لئے چھاتی، پھیپھڑوں اور تولیدی نظام میں سرجنوں کے لیے غدودی خلیوں کی درست تشخیص ضروری ہے جس کے لئے سرجن ریڈیو فارماسیوٹیکلز میں سے ایک کے طور پر Tilmanocept radiopharmaceutical کو انجیکشن لگا کر، کینسر سے متاثرہ غدد کی درست جگہ اور حد کی شناخت کر سکتے ہیں۔

 اس جدید ترین ریڈیو فارماسیوٹیکل کی تیاری پر 2013 سے امریکہ کی اجارہ داری تھی لیکن ایرانی ماہرین کی کوششوں سے اس کی پیداوار کا تکنیکی علم مکمل طور پر مقامی طریقے سے حاصل کیا گیا ہے۔

 یہ پروڈکٹ طبی مراحل میں کامیابی سے گزرنے کے بعد کلینکل مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ اس کامیابی سے کینسر کے مریضوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے اور عالمی سطح پر طبی اور نینو ٹیکنالوجی کے میدان میں ایران کی پوزیشن کو بھی فروغ ملتا ہے۔ علاوہ قز ایں اس پراڈکٹ کی برآمدی صلاحیت کو مدنظر رکھتے ہوئے، ایران ریڈیو فارماسیوٹیکلز کی مارکیٹ میں ایک اہم ملک بن سکتا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *