دہلی میں عام‌ آدمی‌پارٹی کو لگا زبردست دھکا

نئی دہلی: دہلی اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے جبکہ عام آدمی پارٹی (AAP) کو ایک شدید دھکا لگا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عام آدمی پارٹی کے آٹھ ارکان اسمبلی نے پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ارکان اسمبلی جمعہ کو اپنے استعفوں کا اعلان کرچکے ہیں۔

 

مستعفی ہونے والے ارکان اسمبلی میں گریش سونی (پالم)، بھاونا گوڑ (کستوربا نگر)، مدن لال (ترلوک پوری)، روہت مہرولیا (جنک پوری)، راجیش رشی (مہرولی)، نریش یادو (آدرش نگر)، پون شرما (بجواسن)، اور بھوپندر سنگھ جون شامل ہیں۔ ان ارکان کی جانب سے بی جے پی میں شمولیت کا فیصلہ عام آدمی پارٹی کے لیے ایک بڑا نقصان سمجھا جا رہا ہے کیونکہ یہ ارکان پارٹی کے اہم نمائندگان تھے۔

 

یاد رہے کہ گزشتہ مہینوں میں بھی کئی اہم قائدین اور ارکان اسمبلی نے عام آدمی پارٹی کو چھوڑا تھا جس سے پارٹی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بی جے پی کا دعویٰ ہے کہ یہ استعفےٹ پارٹی کی داخلی سیاسی شکست اور عام آدمی پارٹی کی غیر مستحکم قیادت کو ظاہر کرتے ہیں

 

اور اس سے انہیں دہلی میں آئندہ انتخابات میں مزید طاقت ملے گی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *