دہلی اسمبلی انتخاب: چاندنی چوک محض اسمبلی حلقہ نہیں ایک تاریخی وراثت بھی ہے، کانگریس امیدوار مُدت اگروال

مُدت اگروال نے کہا کہ ’’چاندنی چوک اسمبلی حلقہ نہ صرف انتخابی حلقہ ہے بلکہ یہ ایک تاریخی وراثت بھی ہے، یہاں دہلی اور ملک کی تاریخ آباد ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>انتخابی رابطہ مہم کے دوران چاندنی چوک حلقہ اسمبلی سے کانگریس امیدوار مُدت اگروال</p></div><div class="paragraphs"><p>انتخابی رابطہ مہم کے دوران چاندنی چوک حلقہ اسمبلی سے کانگریس امیدوار مُدت اگروال</p></div>

انتخابی رابطہ مہم کے دوران چاندنی چوک حلقہ اسمبلی سے کانگریس امیدوار مُدت اگروال

user

نئی دہلی: چاندنی چوک اسمبلی حلقہ سے کانگریس امیدوار مُدت اگروال نے کہا کہ ’’چاندنی چوک اسمبلی حلقہ نہ صرف انتخابی حلقہ ہے بلکہ یہ ایک تاریخی وراثت بھی ہے۔ یہاں دہلی اور ملک کی تاریخ آباد ہے۔ چاندنی چوک میں بہت سی یادگاریں ہیں جن سے ہمارے ملک اور اس کی تاریخ کے بارے میں جانکاری ملتی ہے۔ انتخاب میں فتح حاصل کرنے کے بعد میری اولین ترجیح ہوگی کہ چاندنی چوک کو ’ہیریٹیج ہَب‘ بنائیں۔‘‘ مذکورہ باتیں مُدت اگروال نے بدھ (22 جنوری) کو چاندنی چوک حلقہ اسمبلی میں عوام اور تاجروں کے ساتھ میٹنگ کے دوران کہا۔ آج ناولٹی سینما کے پیچھے نئی بستی میں واقع دھرم شالہ میں ایک میٹنگ ہوئی، جس میں خصوصی طور پر چاندنی چوک بلاک کانگریس کے صدر منوج گپتا، اشوک کمار، مُراری لال وشسٹھ (ایڈووکیٹ)، اشوک تیاگی، گورو جین، سندیپ ناہر، وجے شرما بھولا اور میکی جین موجود تھے۔ میٹنگ میں موجود تمام لوگوں نے ایک زبان ہو کر عہد لیا کہ وہ مُدت اگروال کو فتح سے ہمکنار کرنے کے لیے کام کریں گے۔

اس موقع پر مُدت اگروال  نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ جس تیز رفتاری کے ساتھ چاندنی چوک اسمبلی حلقہ کی توسیع ہوئی، اسی رفتار کے ساتھ مسائل میں بھی اضافہ ہوتا چلا گیا۔ اب تک ان مسائل کا کوئی حل نہیں نکالا گیا، جو فکر انگیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کے نقطہ نظر سے چاندنی چوک دہلی کا ایک اہم علاقہ مانا جاتا ہے، یہاں ملک و  بیرون ملک سے لاکھوں سیاح ہر سال آتے ہیں اور ہندوستان کی تاریخی یادگاروں کی تعریف کرتے ہیں۔ چاندنی چوک کو ’ہیریٹیج ہب‘ بنانے کی کوشش کی جائے گی تاکہ اس علاقہ کو عالمی سطح پر شناخت ملے اور سیاحت کو بھی فروغ حاصل ہو۔

قابل ذکر ہے کہ چاندنی چوک اسمبلی حلقہ سے کانگریس امیدوار مدت اگروال انتخاب میں جیت کے بعد چاندنی چوک میں ٹریفک کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پرانے بازار کو ترقی دینے اور ملٹی لیول پارکنگ ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہوں گی۔ رابطہ مہم کے دوران لوگوں نے مُدت اگروال کو حمایت دیتے ہوئے انتخاب میں بھاری اکثریت سے جیت کا یقین دلایا۔ وہیں مُدت اگروال نے بھی عوام سے وعدہ کیا کہ وہ لوگوں کی امیدوں پر کھڑے اتریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *