حیدرآباد: بی جے پی لیڈر اور ملکاجگیری کے رکن پارلیمنٹ ایٹالہ راجندر نے آج ایک رئیل اسٹیٹ بروکر کو زوردار طمانچہ رسید کردیا۔ ان رئیل اسٹیٹ بروکروں پر غریبوں کے زمینوں پر قبضہ کرنے کا الزام ہے۔ یہ واقعہ میڑچل ضلع کے پوچارم میونسپلٹی میں پیش آیا۔
ایٹالہ راجندر نے غصہ سے رئیل اسٹیٹ بروکر کو تھپڑ رسید کردیا۔ اس کے بعد وہاں موجود بی جے پی کارکنوں نے بھی رئیل اسٹیٹ بروکروں کی پٹائی کردی۔
ویڈیو میں، ایٹالا راجندر کو ریئل اسٹیٹ بروکروں پرحملہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ ان کے حامیوں اور متاثرین بھی اس حملہ میں شامل ہو گئے ۔ اس واقعہ نے علاقہ میں زمینوں پر قبضے کے مسائل کو مزید اجاگر کردیا ہے، اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔ یہ واقعہ اب عوام کے درمیان مختلف ردعمل پیدا کر رہا ہے، جس میں کچھ اس پر نکتہ چینی کر رہے ہیں تو کچھ ایٹالہ راجندر کی کارروائی کی حمایت کر رہے ہیں۔