رکن کونسل کویتا کی تصاویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑاور سوشیل میڈیا پر پوسٹ کرنے کی شکایت‘خاطیوں کےخلاف مقدمہ کے اندراج اور سخت کارروائی کا مطالبہ
تلنگانہ جاگروتی خواتین ونگ کے وفد کی سائبر کرائم پولیس سے نمائندگی
حیدرآباد: ہلدی بورڈ کے معاملہ میں تلنگانہ جاگروتی کی صدر ورکن قانون ساز کونسل بی آرایس کلواکنٹلہ کویتا کی تصاویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور اروند انا آرمی AravindAnnaArmy@))نامی ہینڈل کے ذریعہ سوشیل میڈیا پلیٹ فارم Xپر پوسٹ کئے جانے کےخلاف تلنگانہ جاگروتی خواتین ونگ نے سائبر کرائم پولیس سے شکایت کی۔تلنگانہ جاگروتی خواتین ونگ کے وفد نے اس کارستانی کے پس پردہ افراد کےخلاف مقدمہ کے اندراج کا مطالبہ کیاہے۔وفد نے پولیس سے مطالبہ کیاکہ وہ تصاویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کےخلاف سخت کارروائی کرے۔شکایت میں کہاگیاکہ ایک سیاسی جماعت کے اہم لیڈر کی آرمی کے نام سے سوشیل میڈیا پر جھوٹی مہم چلائی جارہی ہے اور تصاویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کیا جارہاہے۔سائبر پولیس سے شکایت کرنے والے وفد میں جاگروتی کے لیڈرس واساگونی شوبھا گوڑ‘بنڈاری لاونیا‘سواپنا ریڈی‘سنگی ریڈی ویملا ریڈی‘شری لتا‘مہیشوری‘رتنا‘پنٹماں اور دوسرے شامل تھے۔