ریاستی وفاق العلماء تلنگانہ کی جانب سے جعفری مسجد مکرم پورہ کریم پر منعقدہ اہم اجلاس کے موقع پر وفاق العلماء ضلع کریم نگر کے صدر کی حیثیت سے کریمنگر کے جواں سال حرکیاتی عالم دین مولانا یاسر احمد خاں فلاحی ولد قاضی زبیر احمد خان کا انتخاب عمل میں آیا مولانا یاسر احمد خاں فلاحی اس وقت ضلع کریمنگر کی معروف دینی درسگاہ جامع اسلامیہ کے ناظم اعلی کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ مولانا یاسر احمد فلاحی نے ہندوستان کی مشہور درسگاہ جامعت الفلاح سے عالمیت کورس کی تکمیل کی بعدازاں انہوں نے مولانا آزاد نیشنل یونیورسٹی کے اردو ٹرانسلیش ڈیپارٹمنٹ سے ماسٹرس .M.A کی تعلیم بھی مکمل کی۔ صدر کے انتخاب کے فوری بعد ریاستی صدر مولانا شیخ رکن الدین ندوی نے نو منتخبہ صدر مولانا یاسر احمد فلاحی کو مبارکباد پیش کی ریاستی صدر ادارہ ادب اسلامی تلنگانہ شعیب الحق طالب، ریاستی سیکرٹری ادارہ ادب اسلامی فیصل وارثی، ریاستی سیکرٹری برائے توسیع جماعت اسلامی ہند تلنگانہ نعیم الدین احمد اور ناظم جماعت اسلامی ضلع کریم نگر صہیب احمد خاں نے نو منتخبہ صدر وفاق العلماء ضلع کریمنگر مولانا یاسر احمد خاں فلاحی کو ضلع صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک توقعات کا اظہار کیا۔