
حیدرآباد میں ایک کیلے کی قیمت 100 روپے؟
حیدرآباد” عام طور پر کیلے درجن ک ے حساب سے فروخت کئے جاتے ہیں اور ایک درجن کی قیمت زیادہ سے زیادہ 40سے 60روپے تک ہوتی ہےلیکن اگر کوئی ایک کیلے کی قیمت 100 روپے بتائے تو یہ یقین کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ لیکن یہ سچ ہے شہر حیدرآباد میں ایسا واقعہ پیش آیا ہے۔
ہندوستان کے دورے پر آئے ہوئے ایک روسی سیاح ہگ کو بالکل یہی تجربہ ہوا۔ وہ ایک چھوٹے سے ٹھیلے پر کیلے بیچنے والے کے پاس گئے اور پوچھا کہ ایک کیلے کی قیمت کیا ہے؟ اس پر ٹھیلہ بنڈی والے نے جواب دیا کہ ایک کیلے کی قیمت 100 روپے ہے۔ ہگ کو شک ہوا اور انھوں نے دوبارہ سوال کیا لیکن وہی جواب آیا۔
یہ سن کر وہ بہت حیران ہوئے اور کہا کہ وہ اتنی قیمت نہیں دے سکتے، پھر وہ وہاں سے چلے گئے۔ انہوں نے اس واقعہ کو اپنے انسٹاگرام پر ویڈیو کے ساتھ شیئر کیا، جو بہت تیزی سے وائرل ہو گیا۔ اس ویڈیو کا بغور جائزہ لینے پر یہ بات سامنے آئی کہ یہ واقعہ حیدرآباد میں پیش آیا ۔