حماس اب بھی ناقابل شکست ہے، بن گویر کا اعتراف

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نتن یاہو کابینہ کے انتہا پسند وزیر ایتمار بن گویر نے کہا ہے کہ اگر غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر عمل ہوا تو وہ کابینہ سے استعفی دے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حماس کو اب بھی شکست نہیں ہوئی ہے اس لیے ہمیں دوبارہ جنگ شروع کرنی چاہیے اور یہ کسی بھی حالت میں مشروط نہیں ہونا چاہیے۔

بن گویر نے نتنیاہو کے اس بیان کو جھوٹا قرار دیا جس میں کہا گیا تھا کہ اگر حماس معاہدے کی خلاف ورزی کرے تو ہم جنگ میں واپس جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نتن یاہو کی اس بات سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل جنگ میں واپسی کے لیے سنجیدہ نہیں ہے۔

انہوں نے سخت گیر وزیر خزانہ اسموتریچ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ کابینہ کو گرانے میں ان کا ساتھ دیں۔

بن گویر نے کہا کہ میں اسموتریچ سے کہتا ہوں کہ وہ میرے ساتھ شامل ہوں اور حکومت سے علیحدگی اختیار کریں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *