[]
حیدرآباد: ڈبل بیڈروم مکانات الاٹ کرنے کیلئے جعلسازی کے ذریعہ ریاستی وزیر پنچایت راج دیاکرراو کی جعلی دستخط کا معاملہ سامنے آیا۔اس سلسلہ میں بنجارہ ہلز پولیس نے دو افراد کے خلاف فوجداری معاملہ درج کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزمین نے ڈبل بیڈ روم مکانات الاٹ کرنے کے لیے وزیر کے لیٹر ہیڈ پر ایک جعلی سفارشی مکتوب تیار کیا اور اسے سنگاریڈی کے ضلع کلکٹر کو دیا۔پولیس کے مطابق سنگاریڈی ضلع کلکٹر کو حال ہی میں وزیر دیاکر راؤ کے نام ڈبل بیڈ روم مکانات کے الاٹمنٹ کے لیے بعض سفارشی مکتوبات موصول ہوئے ہیں۔
عہدیداروں نے اس بات کو وزیر کے علم میں لایا اور کہا کہ انہیں ماضی میں اس طرح کے سفارشی مکتوبات کبھی نہیں ملے تھے۔ سفارشی مکتوبات کے بارے میں جانچ پر پتہ چلا کہ غوث پاشاہ اور جی شیکھر نے اس مکتوب میں تیار کیاتھا۔
وزیر کے او ایس ڈی ڈاکٹر راجیشور راؤ نے بنجارہ ہلز پولیس میں شکایت درج کروائی۔ پولیس نے ملزمین کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 419، 420، 464، 468 اور 471 کے تحت مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔