رانچی سے القاعدہ کا مشتبہ کارندہ گرفتار

رانچی: دہلی پولیس اسپیشل سل اور جھارکھنڈ اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ(اے ٹی ایس) نے مشترکہ کارروائی میں رانچی میں جمعہ کے دن القاعدہ فی الہند کے مبینہ کارندہ شہباز انصاری کو گرفتار کرلیا۔

اسے مزید تحقیقات کے لئے دہلی لے جایا جائے گا۔ اگست 2023 میں جھارکھنڈ اور راجستھان سے القاعدہ فی لہند سے جڑے 8 افراد پکڑے گئے تھے جن میں جمشیدپور کا ایک ریڈیالوجسٹ ڈاکٹر اشتیاق احمد بھی شامل تھا۔

القاعدہ فی الہند‘ القاعدہ کی علاقائی شاخ ہے جو افغانستان‘ پاکستان‘ ہندوستان‘ میانمار اور بنگلہ دیش میں سرگرم ہے۔ حکام نے اس کا نیٹ ورک توڑدینے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *