سی ایم ہاؤس میں داخل ہونے سے روکے جانے پر 'عآپ' لیڈران کا احتجاج، بی جے پی پر کیا جوابی حملہ

سنجے سنگھ نے اپنے خطاب میں کہا، ’’وزیراعظم مودی کے محل میں لگے 200 کروڑ روپے کے جھومر، 300 کروڑ کی قالین اور 5000 سوٹ کی موجودگی کے بارے میں عوام کو آگاہ کیا جائے۔ یہ سب کچھ عوام کے پیسوں سے تعمیر کیا گیا ہے اور اس پر سوالات اٹھانا بہت ضروری ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’بی جے پی کے الزامات کے جواب میں ہم وزیر اعلیٰ کی سرکاری رہائش کی حقیقت کا پردہ فاش کرنے کے لیے یہاں موجود ہیں اور ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ میڈیا کے ذریعے لوگوں تک سچ پہنچے۔‘‘

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *