نئے سال کا آغاز ہونے میں اب کچھ گھنٹے ہی باقی رہ گئے ہیں۔ لیکن نئے سال کے جشن کے دوران لوگوں کو شدید سرد لہر کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔ جنوری کے پہلے ہفتے میں دو پہاڑوں پر ‘ویسٹرن ڈسٹربینس’ آنے والے ہیں، جس سے کم سے کم درجہ حرارت میں تیزی سے گراوٹ آئے گی۔ اس کے بعد تقریباً ملک کے تین چوتھائی حصے میں سرد ہواؤں کا پھیلاؤ ہو جائے گا۔
اس وقت ملک کی تقریباً 22 ریاستیں شدید سرد لہر کی چپیٹ میں ہیں۔ محکمہ موسمیات نے نئے سال کے پہلے ہفتے میں 7 جنوری تک اور زیادہ ٹھنڈ پڑنے کی پیش گوئی کی ہے۔ الرٹ کے مطابق پہاڑوں پر 2 ویسٹرن ڈسٹربینس فعال ہو رہے ہیں۔ اس کے اثر سے نصف سے زیادہ ملک میں موسم کا مزاج بالکل تبدیل ہو جائے گا۔ دہلی-پنجاب سے لے کر جموں کشمیر-اتراکھنڈ تک کپکپانے والی ٹھنڈ پڑے گی۔ اس کا اثر تلنگانہ اور مہاراشٹر میں بھی دیکھنے کو ملے گا۔