گریٹر نوئیڈا: گریٹر نوئیڈا کے زیرو پوائنٹ پر کسانوں کے مسائل پر منعقدہ مہاپنچایت میں بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت نے شرکت کی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ کسانوں کے مطالبات تسلیم کیے جانے تک احتجاج ختم نہیں ہوگا۔
مہاپنچایت کے دوران راکیش ٹکیت نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، “حکومت ہمیشہ پولیس فورس کا استعمال کرتی ہے لیکن مسائل کا حل بات چیت سے ہوتا ہے۔ ہم جلد میٹنگ کر کے مزید حکمت عملی طے کریں گے۔ جہاں کسانوں کو روکا جا رہا ہے، وہیں سے احتجاج کریں گے۔‘‘