مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قطر کے دارالحکومت دوحہ میں قطر، مصر اور امریکہ کی ثالثی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے لئے مذاکرات ہورہے ہیں۔ مذاکرات کے دوران قیدیوں کے تبادلے اور جنگ بندی کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے مذاکرات کے بارے میں کہا ہے کہ بدقسمتی سے اسرائیلی مذاکراتی ٹیم کے بعض ارکان حماس کے جھوٹ دہرا رہے ہیں اور حماس کو اپنے مؤقف کو مزید سخت کرنے کے لیے موقع رہے ہیں۔
انہوں نے یمنی فوج کے حملوں کے حوالے سے کہا کہ ہم انصار اللہ کے خطرے کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ جس طرح ہم نے خطے میں ایران کے دیگر اتحادی گروہوں کو نشانہ بنایا، اسی طرح ہم یمنی تحریک کے خلاف بھی کارروائی جاری رکھیں گے۔ ہم انصار اللہ کے خلاف مزید اقدامات کریں گے۔
نتن یاہو نے دعوی کیا کہ میں نے 7 اکتوبر 2023 کے حملوں کے صرف دو دن بعد اعلان کیا تھا کہ ہم مشرق وسطیٰ کی شکل بدل دیں گے اور اب ہم ایسا ہی کر رہے ہیں۔