نظام آباد. 25/ڈسمبر (اردو لیکس) شہر نظام آباد میں چہارشنبہ کو دوپہر 1 بجے دن نہرو پارک سرکل کے قریب ٹاٹا ایس لوڈنگ گاڑی جو اولمپیا بیکری سے نہروپارک سرکل جارہی تھی ڈرائیور کی لاپرواہی اور غفلت کے سبب سرکل پر ایک بھیانک و دلخراش سڑک حادثہ پیش آیا جس میں سرکل سے گزرنے والی ایک خاتون کو ڈرائیور نے روند ڈالا حادثہ میں مزید دو بائیک سوار افراد بھی شدید زخمی ہو گئے. تینوں زخمیوں کو مقامی لوگوں نے گورنمنٹ ہاسپٹل منتقل کیا. جہاں تینوں کا علاج جاری رہا لیکن شدید زخمی خاتون کی علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسکی موت ہوگئی. اس دلخراش حادثے کی اطلاع ملتے ہی نظام آباد مجلسی قائدین وفد نے گورنمنٹ ہاسپٹل پہنچ کر سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ ہاسپٹل پراتمھا راج سے فون پر بات کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طور پر بہتر علاج کیلئے زور دیا. اس حادثہ میں شدید زخمی ڈیویثزن 13 کی رہنے والی 50 سالہ سویتا نامی خاتون جسکی علاج کے دوران موت واقع ہوگئی. خاتون کی نعش کو ورثہ کے حوالے کرنے اور ڈیویثزن 11 بابن صاحب پہاڑی کے رہنے والے 32 سالہ نوجوان روف الدین جو نہرو پارک سرکل سے بائیک پر گزر رہے تھے جو شدید زخمی ہو گئے انکی بائیک کوبھی شدید نقصان پہنچا مجلسی قائدین نے روف الدین کا ایکسرے و سٹی اسکین کرواکر بہتر علاج کی غرض سے انھیں منورما ہاسپٹل روانہ کروانے کے راست اقدامات کروائے. اس موقع پر ضلع صدر مجلس محمد فیاض الدین نے ٹاٹا ایس گاڑی کے لاپرواہ ڈرائیور اور کول ڈرنگ ایجنسی کے اوپر سخت سے سخت قانونی کارروائی کرنے پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں سے مطالبہ کیا ہے. اور شہر میں اس طرح کے دلخراش حادثات کی روک تھام و ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے. اس موقع پر مجلسی کارپوریٹرس اعجاز حسین. ماجد صدیقی. محمد ریاض. معتمد مجلس و کواپشن ممبر شہباز احمد. عبدالسلیم. ارشد پاشاہ قائدین مجلس خلیل احمد. وسیم علی. امرفاروق. مشتاق احمد. و دیگر موجود تھے