ابنائے قدیم مدرسہ سراج العلوم کا جلسہ اعتراف خدمات جلیلہ، حافظ پیر شبیر احمد،مولانا غیاث احمد رشادی مہمان خصوصی

حیدرآباد: ابنائے قدیم سراج العلوم حشمت پیٹھ سکندر آباد جلسہ اعتراف خدمات جلیلہ کی مجلس استقبالیہ کے ارکین مفتی محمد عبید اللہ خان قاسمی نائب صدر جمعیتہ علماء بالانگر مولانا محمد اسعد قاسمی حافظ شیخ یونس خازن جمعیتہ علماء سکندرآباد مولانا مسرور احمد رشادی صدر جمعیتہ علماء بالانگر ،مفتی محمد عالم صاحب قاسمی جنرل سیکرٹری جمعیتہ علماء بالانگر نے حافظ پیر شبیر احمد صاحب صدر جمیعۃ علماء تلنگانہ سے ملاقات کرکے دعوت نامہ پیش کیا اس موقع پر حضرت نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تشریف آوری کا تیقن دیا۔

قاری مسرور احمد رشادی رکن مجلس استقبالیہ کی اطلاع کے بموجب  ابنائے قدیم مدرسہ اسلامیہ سراج العلوم حشمت پیٹھ کی جانب سے جمیع اساتذہ کرام کی خدمات جلیلہ کے اعتراف میں ایک عظیم الشان فقیدالمثال جلسہ اعتراف خدمات جلیلہ بتاریخ 12 جنوری 2025 بروز اتوار صبح 10 بجے تا ظہر بمقام مسجد دارالقرآن احاطہ مدرسہ ہذا میں منعقد کیا جارہا ہے ۔

 جس کی سرپرستی حضرت حافظ محمد مرغوب عالم صاحب ناظم مدرسہ ہذا  ، صدارت نمونہ اسلاف استاذ الاساتذہ حضرت مولانا خالد القاسمی صاحب دامت برکاتہم صدر المدرسین مدرسہ ہذا اور نگرانی استاذ الاساتذہ حضرت مولانا صابر صاحب دامت برکاتہم منتظم مدرسہ ہذا کرینگے ۔

مہمان خصوصی کی حیثیت سے پاسبان ملت حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب دامت برکاتہم صدر جمیعۃ علماء تلنگانہ و آندھرا خادم قوم و ملت مفسر قرآن حضرت مولانا غیاث احمد رشادی صاحب دامت برکاتہم صدر صفا بیت المال انڈیا شرکت فرمائیں گے ۔

مجلس استقبالیہ کے جمیع اراکین نے اپیل کی ہے کہ مدرسہ کی ابتدا سے تاحال جتنے طلباء نے مدرسہ ہذا سے استفادہ کیا ہے ، ان تمام سے گزارش ہے کہ اپنی شرکت کو لازمی بنائیں اور مدرسہ سے اپنی اٹوٹ وابستگی اور قلبی محبت کا ثبوت پیش کریں ۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *