ہندوستان کے کئی علاقوں میں ژالہ باری اور بارش کے لئے ایلرٹ جاری

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ڈسٹربنس اور مشرقی ہواؤں کی وجہ سے درجہ حرارت میں تیزی سے کمی اور ژالہ باری یعنی اولے گرنے کا امکان ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

سال 2024 ختم ہونے میں صرف چند دن باقی ہیں لیکن نئے سال سے قبل موسم میں کافی تبدیلیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ کبھی ٹھنڈی ہواؤں کا زور جھیلنا پڑتا ہے تو کبھی سردیوں میں بارش سے کانپنا پڑتا ہے۔ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی)کے مطابق “ویسٹرن ڈسٹربنس کی وجہ سے ہندوستان کے موسم میں اچانک تبدیلی آرہی ہے۔ اس کا اثر آئندہ چند دنوں میں مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔ مغربی ڈسٹربنس اور مشرقی ہواؤں کی وجہ سے درجہ حرارت میں گراوٹ ہوگی جس کی وجہ سےٹھنڈ ہونے کی توقع ہے۔

ہندوستانی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 27 اور 28 دسمبر کو شمالی اور وسطی ہندوستان کے کئی حصوں میں ہلکی سے درمیانی بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ مدھیہ پردیش، ودربھ، چھتیس گڑھ میں ہلکی بارش کا امکان ہے، اس کے ساتھ ہی ہماچل پردیش، پنجاب، ہریانہ، راجستھان اور مغربی اتر پردیش کے کچھ علاقوں میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

نیوز پورٹل ’اے بی پی ‘ میں شائع خبر کے مطابق اسکائی میٹ میں کہا گیا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ساحلی آندھرا پردیش میں ہلکی سے درمیانی بارش کے ساتھ الگ تھلگ بھاری بارش ہوسکتی ہے۔ جنوبی چھتیس گڑھ، جنوبی اوڈیشہ، تلنگانہ کے کچھ حصوں، آندھرا پردیش اور شمالی تمل ناڈو میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ کرناٹک کے کچھ علاقوں اور شمالی مدھیہ پردیش کے کچھ حصوں میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

راجستھان، مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر میں 27 دسمبر سے بارش ہو سکتی ہے، یہ آہستہ آہستہ اتر پردیش، دہلی، پنجاب اور ہریانہ کے کچھ حصوں تک پہنچے گی۔ 24 گھنٹوں کے بعد مہاراشٹر میں بارش میں اضافہ ہوگا اور راجستھان میں بھی ہلکی بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ موسم میں اچانک تبدیلی کے باعث حد نگاہ کم ہو جائے گی اور اس سے ٹریفک متاثر ہو گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *