دہلی اسمبلی انتخاب: کانگریس کی مضبوط پوزیشن اور اہل امیدواروں کی پہلی فہرست کے بعد عوام تبدیلی کے لیے تیار: دیویندر یادو

[]

دیویندر یادو نے کانگریس قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’پہلی فہرست میں تجربہ کار، باصلاحیت، نوجوان، خواتین سبھی طبقوں کا خیال رکھتے ہوئے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>دیویندر یادو / تصویر آئی این سی</p></div><div class="paragraphs"><p>دیویندر یادو / تصویر آئی این سی</p></div>

دیویندر یادو / تصویر آئی این سی

user

نئی دہلی: دہلی اسمبلی انتخاب کے لیے کانگریس نے اپنی پہلی فہرست میں جن 21 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے، ان امیدواروں کا آج ریاستی دفتر میں دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے کانگریس کے کچھ اہم لیڈران سے تعارف کرایا۔ جن لیڈران سے تعارف کرایا گیا ان میں اے آئی سی سی کے دہلی انچارج محمد قاضی نظام الدین، اے آئی سی سی کمیٹی کے سکریٹری انچارج دانش ابرار، دہلی انتخاب کے لیے مقرر کردہ وار روم کے چیئرمین پریہ ورت سنگھ اور سکھویندر سنگھ شامل تھے۔ دیویندر یادو نے کانگریس قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’پہلی فہرست میں تجربہ کار، باصلاحیت، نوجوان، خواتین سبھی طبقوں کا خیال رکھتے ہوئے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ بقیہ اسمبلی حلقوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔

دیویندر یادو نے تمام 21 امیدواروں کو انتخاب سے متعلق تمام دستاویز، حلقہ اسمبلی کے کارکنان، لیڈران کی فہرست اور اصل ووٹر لسٹ سمیت کئی اہم جانکاریاں فراہم کیں۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ امیدواروں کی مدد کے لیے پارٹی نے پریہ ورت سنگھ کی قیادت میں ایک وار روم تشکیل دی ہے۔ دیویندر یادو نے امیدواروں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ نامزدگی، انتخاب، قانونی اور ذاتی طور پر کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی درپیش ہوگی تو وار روم آپ کی مدد کرے گا۔ وار روم ہمیشہ آپ کے ساتھ رابطہ میں رہے گا جس کے لیے ایک سنٹرلائزڈ نمبر بھی ہوگا۔ امیدواروں کی ہرممکن مدد کے لیے بی ایل او بھی موجود رہیں گے۔ انہوں نے نامزد امیدواروں سے زور دیتے ہوئے کہا کہ آپ سب اپنی ذاتی، معاشرتی اور سیاسی معلومات کو سوشل میڈیا، اپنے علاقے، کارکنان اور ووٹروں کے درمیان بھی شیئر کریں۔ تاکہ کانگریس امیدوار کے بارے میں لوگ زیادہ سے زیادہ جان پائیں۔

اے آئی سی سی کے دہلی انچارج محمد قاضی نظام الدین نے امیدواروں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ’’کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ایسے مشکل وقت میں آپ لوگوں پر بھروسہ کیا۔ مجھے دہلی کی جو ذمہ داری ملی ہے اسے پوری ایمانداری کے ساتھ نبھانے کرنے کی کوشش کروں گا۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ میں آپ لوگوں کی خدمت کے لیے ہمیشہ دستیاب رہوں گا۔ ہمیں تنظیم میں متحد ہو کر مضبوطی کے ساتھ انتخاب لڑنا ہوگا اور ابھی سے طے کر لیں کہ ہمیں فتح کے لیے لڑنا ہے۔

کانگریس ریاستی صدر نے کہا کہ 2025 اسمبلی انتخاب کے لیے کانگریس پارٹی نے مضبوطی کے ساتھ کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ انتخاب سے متعلق کسی بھی ایشو کو حل کرنے کے لیے دہلی حکومت کے سابق وزیر ڈاکٹر نریندر ناتھ اور سابق رکن اسمبلی ہری شنکر گپتا ریاستی دفتر میں موجود رہیں گے۔ دونوں لیڈران وار روم، کانگریس امیدوار، انچارج، اور مرکزی قیادت کے درمیان کوآرڈینیشن کا کام کریں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ جتن شرما انتخاب اور ریاست کے تمام انتظامی کاموں سے متعلق ہر قسم کی معلومات کے لئے دستیاب ہوں گے۔ وار روم کے چیئرمین پریہ ورت سنگھ کے ساتھ دو شریک چیئرمین سدھارتھ راؤ اور راجیش گرگ بھی امیدواروں کی مدد کے لیے دستیاب رہیں گے۔ یہ لوگ دہلی اسمبلی انتخاب کے دوران اپنی پوری ٹیم کے ساتھ انتخاب کے آخری دن تک کانگریس امیدواروں کی مدد کے لیے دستیاب رہیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *