اداکار الوارجن چنچل گوڑہ جیل سے رہا – رات جیل میں گزاری

[]

حیدرآباد کے چنچل گوڑہ جیل سے اداکار الو ارجن کو رہا کر دیا گیا۔ تلنگانہ ہائی کورٹ کے بیل احکامات کے بعد جیل حکام نے ہفتہ کی صبح الو ارجن کو جیل کے پچھلے گیٹ سے رہا کیا۔

 

چند روز قبل حیدرآباد کی سندیا تھیٹر میں ہجوم کے دوران بھگڈر مچ گئی تھی جس میں ایک خاتون کی موت ہوگئی ۔اس کیس میں چکڑ پلی پولیس نے الو ارجن کو جمعہ کے روز گرفتار کیا تھا

 

اور بعد ازاں انہیں نامپلی کورٹ میں پیش کیا گیا، جہاں انہیں 14 دن کے عدالتی ریمانڈ پر بھیج دیا گیا تھا۔

 

الو ارجن کے وکلا نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا اور عبوری ضمانت حاصل کی۔ اگرچہ جمعہ کی رات انہیں رہا ہونا تھا، لیکن ضمانت کے دستاویزات کے وصول ہونے میں تاخیر کی وجہ سے وہ جیل میں ہی رہے۔

 

ہفتہ کی  صبح الو ارجن کو چنچل گوڑہ جیل سے رہا کر کے ان کے گھر روانہ کیا گیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *