بی جے پی رہنما نے کسانوں کو ’قصائی‘ اور ’منشیات کے سوداگر‘ قرار دیا! سخت ردعمل

[]

کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے بھی جانگڑا کے بیان کو کسانوں کے لیے توہین آمیز قرار دیا اور بی جے پی سے وضاحت طلب کی۔ کانگریس کے ایک رہنما نے کہا کہ ایسے بیانات سے کسان تحریک کے مقاصد کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

دریں اثنا، کسان رہنما راکیش ٹکیت اور گرنام سنگھ چڑھونی نے جانگڑا کے بیان کو ’غیر ذمہ دارانہ‘ قرار دیا اور کہا کہ بی جے پی حکومت کسانوں کے مسائل کو حل کرنے کے بجائے انہیں بدنام کرنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسان تحریک نے کسانوں کے حقوق کے لیے جو آواز بلند کی ہے، اسے کوئی دبا نہیں سکتا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *